بالی وڈ گلوکار ارجیت سنگھ ممبئی میں لائیو پرفارمنس دیں گے

جمعرات 2 جولائی 2015 17:02

بالی وڈ گلوکار ارجیت سنگھ ممبئی میں لائیو پرفارمنس دیں گے

ممبئی ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بالی وڈ گلوکار ارجیت سنگھ ممبئی میں لائیو پرفارمنس دیں گے۔ بالی وڈ گلوکار ارجیت سنگھ ممبئی میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ان کا یہ کنسرٹ سردار ولبھبھائی سٹیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

میرا انٹرٹینمنٹ کمپنی ، رانا جی ایوینٹ شیو اور میوزک چینل نائن ایکس ایم کے تعاون سے ان کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے ارجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ اس کنسرٹ کی پہلے پلاننگ نہیں کی گئی۔ اتفاقاً ایسا کنسرٹ کرنے کو مل گیا۔ وہ مکمل طور پر طیار نہیں اس لئے تھوڑے گھبرائے بھی ہوئے ہیں کہ پتہ نہیں کنسرٹ کامیاب ہوگا یا نہیں۔ یہ ان کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ ارجیت سنگھ لائیو پرفارمنس5 جولائی کو پیش کریں گے۔

وقت اشاعت : 02/07/2015 - 17:02:27

Rlated Stars :