فلم”دیکھ مگر پیار سے“ کا ٹریلر 10جولائی کو ریلیز ہو گا

جمعہ 3 جولائی 2015 12:04

فلم”دیکھ مگر پیار سے“ کا ٹریلر 10جولائی کو ریلیز ہو گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)فلم”دیکھ مگر پیار سے“کی شوٹنگ تو مئی میں ختم ہوگئی تھی تاہم اب فلم کے ہدایت کار اسد الحق نے فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔اس ٹیزر میں اداکار سکندر رضوی کے ساتھ حمیمہ ملک بھی موجود ہیں۔ اس ٹیزر میں کچھ نیا تو نہیں دکھایا گیا البتہ شائقین کو سکندر رضوی کی ایک انوکھی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیزر میں سکندر رضوی لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں اور اپنی ہیروئن کا انتظار کر رہے ہیں۔اس سین کے دوران نصرت فتح علی خان کا گانا بھی بیگ گراونڈ میں چلایا گیا ہے۔فلم دیکھ مگر پیار سے اس سال 14 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں لاہور کی تاریخ اور ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔اس فلم کی کہانی صبا امتیاز نے تحریر کی ہے اور یہ ان کی پہلی فلم کے طور پر بھی سامنے آئے گی۔اس فلم کی موسیقی عباس علی خان نے دی ہے۔اس فلم کا ٹریلر 10 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 12:04:49

Rlated Stars :