’لندن ہیز فالن‘ کاپہلا ٹیزر ٹریلرریلیز کردیا گیا

فلم اگلے سال 22 جنوری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:01

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) مورگن فری مین اورگیراڈ بٹلر کی ایکشن تھرلر فلم’لندن ہیز فالن‘کاپہلا ٹیزر ٹریلرریلیزکردیا گیا،فلم اگلے سال 22جنوری کوسینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور اسکاٹش اداکار گیراڈ بٹلر کی نئی ایکشن تھرلر فلم’لندن ہیز فالن‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

2013میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی ایکشن تھرلر فلم’اولمپس ہیز فالن‘ کے سیکوئل”لندن ہیز فالن کوہدایتکار بابک نجافی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ گیراڈ بٹلر، مورگن فری مین اور آرون ایک ہارٹ اپنے گزشتہ کردار وں میں ایک بار پھر جلوہ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں شارلٹ ریلے ، ملیسا لیو، جیلی ہیل،رابرٹ فارسٹراورپیٹرک کینیڈی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مارک گل، ڈینی لرنر اور گیراڈ بٹلر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی برطانوی وزیراعظم کے پر اسرار ہلاکت سے شروع ہوتی ہے جس کے بعد ایجنٹس اور خفیہ اداروں وزیراعظم کی آخری رسومات میں شریک عالمی رہنماؤں کو قتل کرنے کے خطرناک منصوبے کا علم ہوتا ہے۔خاص تربیت یافتہ ایجنٹ کی ذہانت اور بہادری کے گرد گھومتی ایکشن سے بھرپوریہ کرائم تھرلرفلم فوکس فیچرز کے تحت آئندہ سال 22جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 12:01:50

Rlated Stars :