امریکی اداکار و ہدایتکار سلویسٹر اسٹالون 69برس کے ہو گئے

منگل 7 جولائی 2015 15:57

امریکی اداکار و ہدایتکار سلویسٹر اسٹالون 69برس کے ہو گئے

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)امریکی اداکار، رائٹر اور ہدایتکار سلویسٹر اسٹالون انہتر سال کے ہوگئے۔ انہوں نے روکی، اور ریمبو کے مشہور کردار ادا کیے۔6 جولائی 1946ء کو نیویارک میں پیدا ہونے والے سلویسٹر اسٹالون نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1970ء میں ’نو پلیس ٹو ہائیڈ‘ سے کیا۔ انہوں نے اپنی شہرہ آفاق روکی سیریز میں مرکزی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ان کا دوسرا مشہور کردار جان ریمبو کا تھا۔ ریمبو فلموں میں نہ صرف انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا بلکہ کچھ فلموں کو انہوں نے ڈائریکٹ بھی کیا۔سلویسٹر اسٹالون کی فلمی خدمات کے صلے میں 1999ء میں انہیں میامی یونیورسٹی کی جانب سے بیچلرز آف فائن آرٹس کی ڈگری دی گئی۔ فلاڈلفیا میوزیم آف آرٹ میں داخلے کی سیڑھیوں کو ان کے کردار روکی سے منسوب کرکے روکی اسٹیپس کا نام دیا گیا۔ میوزیم کے قریب ان کا مجسمہ بھی نصب ہے۔ ان کا نام باکسنگ کے ہال آف فیم میں بھی درج ہے۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 15:57:56

Rlated Stars :