عمران عباس کا”جانثار“ میں شاہانہ انداز

جمعرات 9 جولائی 2015 14:08

عمران عباس کا”جانثار“ میں شاہانہ انداز

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء)پاکستانی اداکار عمران عباس کی بولی وڈ میں پہلی فلم 'کریچر 3 ڈی' باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی البتہ ان کی بولی وڈ میں اگلی فلم 'جانثار' لوگوں کو یقیناً پسند آئے گی۔فلم 'جانثار' 1857 کی جنگ آزادی کے دور پر بنائی گئی ہے۔لمبے بالوں، ہلکی داڑھی، تیز تلوار اور دوڑتے ہوئے گھوڑوں کے ساتھ عمران عباس اس فلم میں بالکل شاہی انداز میں نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران عباس کے ساتھ اس فلم میں پرنیہ قریشی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔عمران عباس اس سے قبل اپنے پاکستانی ڈرامے 'عمراوٴ جان' اور 'نور بانو' میں اسی طرح کے کردار ادا کر چکے ہیں۔ہدایت کار مظفر علی بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔ہندوستانی گلوکار مالنی اوستی، سکھوندر سنگھ اور شریا گھوشل سمیت اس فلم میں عابدہ پروین اور شفقت علی خان بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔فلم 'جانثار' اس سال 21 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 14:08:09

Rlated Stars :