پاکستانی فلم ”مور” کا ٹریلر منظر عام پرآگیا

جمعہ 10 جولائی 2015 11:27

پاکستانی فلم ”مور” کا ٹریلر منظر عام پرآگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) پاکستانی فلم مور کا ٹریلر منظر عام پر آگیا، فلم چودہ اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،پاکستان کی ایک اور دھماکے دار فلم مور کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم کا ٹائٹل پشتو لفظ مور پر رکھا گیا ،جسکے معنی ماں کے ہیں،فلم میں ماں کا اہم کردار سمعیہ ممتاز نبھائیں گی،فلم کی کہانی بلوچستان کے پسماندہ علاقے ڑوب کی پلوشہ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار حالات میں مردہ پائی جاتی ہے،ہدایتکار جامی کی فلم مور کی کاسٹ میں حمید شیخ،شازخان،عبدالقادر،شبیر رانا،ایاز سومرو اور نیئر اعجاز شامل ہیں فلم ”مور“ 14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 10/07/2015 - 11:27:49

Rlated Stars :