فلم”بجرنگی بھائی جان‘ ‘اور’ ’بن روئے“ آمنے سامنے

”بجرنگی بھائی جان“ میں سلمان خان کیساتھ کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی اہم کردار ادا کریں گے فلم”بن روئے“ میں ماہرہ خان کے ہمراہ اداکار ہمایوں سعید اور ارمینہ خان نظر آئیں گے

اتوار 12 جولائی 2015 11:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم”بجرنگی بھائی جان“ ہندوستان کے ساتھ ساتھ اب عید پر پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ہدایت کار کبیر خان کی فلم کو آج پاکستانی سینسر بورڈ نے پاکستان میں ریلیز کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

اس عید پر ”بجرنگی بھائی جان“ کے مد مقابل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ”بن روئے“ ہوگی۔

پاکستان میں سلمان خان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جس سے ماہرہ خان کی فلم ”بن روئے“ متاثر ہوسکتی ہے۔فلم”بجرنگی بھائی جان“ میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی اہم کردار ادا کریں گے، جبکہ فلم”بن روئے“ میں ماہرہ خان کے ہمراہ اداکار ہمایوں سعید اور ارمینہ خان نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 11:12:45

Rlated Stars :