پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بدھ 15 جولائی 2015 13:06

پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) پاکستانی اداکار دانش تیمور کی بیوی عائزہ خان نے کل ایک بچی کو جنم دیا۔دانش تیمور نے اس خوشی کا اظہار فیس بک پر کیا اور کہا کہ ایک بیٹی کا باپ بننے پر فخر ہے۔دانش تیمور کی بیوی عائزہ خان نے بھی گزشتہ رات یہ خبر اپنے فیس بک اکاوٴنٹ پر پوسٹ کی ۔

(جاری ہے)

ان دنوں دانش تیمور اپنی آنے والی فلم ”رونگ نمبر“ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس فلم میں دانش تیمور کے ساتھ ساتھ سوہا علی ابڑو اور جنیتا اسلم بھی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

یاسر نواز کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، شفقت چیمہ، دانش نواز اور ندیم جعفری جیسے بڑے نام شامل ہیں-پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی شادی گزشتہ سال 8 اگست کو ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 15/07/2015 - 13:06:51

Rlated Stars :