فلم شوٹنگ کے دوران ڈوائن جانسن کی انگلی ٹوٹ گئی؟

جمعرات 16 جولائی 2015 14:39

فلم شوٹنگ کے دوران ڈوائن جانسن کی انگلی ٹوٹ گئی؟

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) امریکی ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن ( راک) کے ہاتھ کی انگلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹوٹ گئی، ڈوائن دا راک جانسن نے انسٹا گرام پر اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئرکی جس میں ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی واضح طور پر مڑی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے، تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے بتایا کہ یہ مصنوعی انگلی لگائی گئی ہے اور ان کی آنے والی فلم کا ایک حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈوائن جانسن ان دنوں فلم سنٹرل انٹیلی جنس میں اداکاری کر رہے ہیں اور یہ ٹوٹی ہوئی انگلی اس فلم کے لئے تیار کی گئی۔ ڈوائن جانسن نے بعد میں اپنے پرستاروں کو اس حوالے سے بتایا اور ساتھ ہی معذرت بھی طلب کی۔ واضح رہے کہ ڈوائن جانسن نے بطور ریسلر اپنا کیریئر شروع کیا تھا اور شہرت بھی حاصل کی لیکن ایک انجری کے باعث وہ ریسلنگ کی دنیا سے دور ہو گئے اور ہالی ووڈ کا حصہ بنے۔ وہ ہالی ووڈ میں اب بہترین ایکشن ہیرو کی پہچان بنا چکے ہیں جب کہ ساتھ میں پھر سے ریسلنگ کیریئر بھی شروع کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/07/2015 - 14:39:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :