عید الفطر پر پسے ہوئے طبقات خصوصاً شہداء کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ‘ شوبز شخصیات

خوشیاں بانٹنے سے زیادہ اورغم بانٹنے سے کم ہوتے ہیں ،معاشرے میں اس روایت کو فروغ دینا ہوگا لیلیٰ، ثناء، ریشم ،ہمایوں سعید ، قوی خان، سعدیہ امام ،نسیم وکی،ماہ نور ،افتخار ٹھاکر،گلوکارعارف لوہار ،شاہدہ منی و دیگر

جمعہ 17 جولائی 2015 12:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) شوبز شخصیات نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خوشی کے ان لمحات میں پسے ہوئے طبقات خصوصاً پاکستان کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

نامور اداکارہ لیلیٰ، ثناء، ریشم ،ہمایوں سعید ، قوی خان، سعدیہ امام ،نسیم وکی،ماہ نور ،افتخار ٹھاکر،گلوکارعارف لوہار ،شاہدہ منی ، حمیرا ارشد،شبنم مجید ، وارث بیگ ،ملکونے عید الفطر کے حوالے سے اپنے الگ الگ بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابر مہینے کے بعد عید الفطر مسلمانوں کے لئے خدا کا خاص تحفہ ہے جسے بھرپور طریقے سے انجوائے کرنا چاہیے ۔

عید الفطر پر خوشی کے ان لمحات میں ہمیں پسے ہوئے طبقات خصوصاً پاکستان کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے اور انہیں کسی نہ کسی طرح اپنے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے ۔ شوبز شخصیات نے مزید کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے زیادہ اورغم بانٹنے سے کم ہوتے ہیں اور ہمیں معاشرے میں اس روایت کو فروغ دینا ہوگا ۔

وقت اشاعت : 17/07/2015 - 12:05:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :