بالی وود‘ شاہ رخ کی نئی بالی وڈ کرائم فلم ’رئیس‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری

جمعہ 17 جولائی 2015 13:24

بالی وود‘ شاہ رخ کی نئی بالی وڈ کرائم فلم ’رئیس‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ سپر ہیرو شاہ رخ خان کی نئی کرائم فلم رئیس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ راہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980کی دہائی کے ایک انڈر ورلڈ ڈان رئیس کے گرد گھوم رہی ہے، جسے ایک ایماندار پولیس افسر کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں شار رخ خان کی اہلیہ کا کردار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نبھاتی دکھائی دیں گی، جبکہ دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور عبد الاحد آصف بھی شامل ہیں۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور فرحان اختر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس عید الفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/07/2015 - 13:24:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :