بجرنگی بھائی جان سلمان کی اب تک بہترین فلم ہے عامرخان کی تعریف

پیر 20 جولائی 2015 15:18

بجرنگی بھائی جان سلمان کی اب تک بہترین فلم ہے  عامرخان کی تعریف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) سپر سٹار عامر خان نے اپنے دوست سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کی بے حد تعریف کی ہے۔پی کے اداکار نے ٹوئیٹر پر اس کامیڈی-ڈراما کو سلمان خان کی اب تک بہترین فلم قرار دیا۔فلم میں سلمان پاکستان سے تعلق رکھنے والی قوت گویائی سے محروم ایک بچی کو اس کے والدین سے ملانے کیلئے تگ ودو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

عامر نے ٹوئیٹر پر فلم کے ہدایت کار کبیر خان کو بھی سراہا۔ عامر نے فلم میں چائلڈ اداکار ہرشالی ملہوترا کی بھی تعریف کی۔ خیال رہے کہ سلمان کی فلم نے ریلیز کے پہلے دونوں میں باکس آفس پر دھوم مچا دی۔فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 27.25 کروڑ دوسرے دن 36.50 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا ۔تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق اگر یہ سلسلہ ایسا ہی جاری رہا تو بجرنگی بھائی جان ویک اینڈ پر گزشتہ سال 88.83 کروڑ کمانے والی فلم کک سے آگے نکل جائیگی۔

وقت اشاعت : 20/07/2015 - 15:18:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :