بھارتی ہدایتکار مظفر علی نے اپنی فلم ” جانثار “ کی ہیروئن پرنیا قریشی کو کرشماتی خاتون کا خطاب دیدیا

منگل 21 جولائی 2015 14:17

بھارتی ہدایتکار مظفر علی نے اپنی فلم ” جانثار “ کی ہیروئن پرنیا قریشی کو کرشماتی خاتون کا خطاب دیدیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) بھارتی ہدایتکار مظفر علی نے اپنی فلم ” جانثار “ کی ہیروئن پرنیا قریشی کو کرشماتی خاتون کا خطاب دیدیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ آپ جب کسی خاتون کو دیکھتے ہیں تو ذہن میں خیال آتا ہے کہ مشکلات میں ہار مان جائیگی لیکن اداکارہ پرنیا قریشی کا معاملہ اس کے برعکس نکلا، وہ چیلنجز سے بخوبی نمٹنے والی کرشماتی خاتون ہیں ، وہ زبردست اداکارہ ہیں اور مستقبل میں بہت آگے جائیں گی۔ وہ اداکارہ کا فلم میں انتخاب کرنے پر خوش ہیں۔ فلم 19ویں صدی پر بنائی گئی ہے ۔ فلم کے ہیرو پاکستانی اداکار عمران عباس نقوی ہیں ۔ فلم کا ٹریلر جاری ہوچکا ہے ۔فلم جلد ہی ریلیز ہو جائیگی۔

وقت اشاعت : 21/07/2015 - 14:17:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :