فلم اسٹارشان کی نئی ایکشن فلم ”یلغار“کے ٹریلرنے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

منگل 21 جولائی 2015 15:20

فلم اسٹارشان کی نئی ایکشن فلم ”یلغار“کے ٹریلرنے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) فلم اسٹارشان کی نئی ایکشن فلم ”یلغار“کے ٹریلرنے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔ سوشل میڈیا پرلگتے ہی صرف دودنوں میں دنیا بھرکے لاکھوں لوگوں نے ٹریلرکودیکھا اوراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے فلم کی کامیابی کی نویدسنا دی۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکارشان مرکزی کردارنبھارہے ہیں جب کہ دیگرفنکاروں میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ثنا بْچہ اورایوب کھوسہ نمایاں ہیں جب کہ فلم کے ڈائریکٹرڈاکٹرحسن وقاص رانا ہیں۔

اس سلسلہ میں اداکارہ شان نے ”ایکسپریس“سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی فلم اورسینما انڈسٹری کی کامیابی ہی ہے کہ جیسے ہی ”یلغار“کا ٹریلرسوشل میڈیا پردیاگیا ہے تولاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا اورتمام فنکاروں کے کام کوسراہا ہے۔یہ بہت ہی خوش ا?ئند عمل ہے کیونکہ اس وقت پاکستانی سینماکوبحالی اورترقی کے لیے ایسی فلموں کی اشد ضرورت ہے جو ہرلحاظ سے بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہوں۔

وقت اشاعت : 21/07/2015 - 15:20:36

Rlated Stars :