بجرنگی بھائی جان کی کامیابی ،پی کے کی بھرپور داد

منگل 21 جولائی 2015 16:54

بجرنگی بھائی جان کی کامیابی ،پی کے کی بھرپور داد

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء)بالی ووڈسپر سٹار عامر خان نے اپنے دوست سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کی بے حد تعریف کی ہے۔ فلم پی کے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیرو نے ٹوئیٹر پر اس فلم کو سلمان خان کی اب تک کی بہترین فلم قرار دینے کے ساتھ ساتھ سلمان خان کی اداکاری پر بھی بھرپور داد دی ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ فلم دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوئے اور فلم کی چائلڈ سٹار لڑکی ہرشالی ملہوترا نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر انہیں بہت متاثر کیا ہے۔ مزید براں عامرخان نے ٹوئیٹر پر فلم کے ہدایت کار کبیر خان کو بھی سراہا اور فلم کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔خیال رہے کہ فلم میں سلمان خان پاکستان سے تعلق رکھنے والی قوت گویائی سے محروم ایک بچی کو اس کے والدین سے ملانے کیلئے تگ ودو کرتے دکھائی دیتے ہیں اور فلم نے ریلیز کے پہلے دو دنوں میں ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی یہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے 3 دنوں میں ہی 100 کروڑ روپے سے زائد کماکر تیز ترین 100کروڑکمانے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔دبنگ خان کی فلم نے ریلیز کے پہلے روزبھارت میں 27 کروڑ 25 لاکھ روپے دوسرے دن 36 کروڑ 60 لاکھ جب کہ تیسرے روز 38 کروڑ75 لاکھ سے زائد کا بزنس کرکے 3 دن میں تیز ترین 100 کروڑکمانے والی فلم بن گئی

وقت اشاعت : 21/07/2015 - 16:54:19

Rlated Stars :