اداکارہ ثنا آٹھ روز تک لاہور میں قیام کرنے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئیں

بدھ 22 جولائی 2015 13:06

اداکارہ ثنا آٹھ روز تک لاہور میں قیام کرنے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) اداکارہ ثنا آٹھ روز تک لاہور میں قیام کرنے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئیں ۔ روانگی سے قبل انہوں نے ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عید الفطر سے قبل لاہورآئی تھی جہاں مختلف کمرشل میں حصہ لینے کے ساتھ پی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن میں بھی حصہ لیا اور اب کراچی میں اپنی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے لئے واپس جا رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ثناء نے کہا کہ اس وقت میری 6ڈرامہ سیریل زیر تکمیل ہیں اور تین ڈرامہ سیریل آن ائیر ہیں جن میں ” ثواب “کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا میوزک کے میدان میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کسی ڈرامے کی ڈائریکشن دے رہی ہوں ، اس وقت تمام تر توجہ ڈرامہ سیریلز پر مرکوز ہے البتہ آنے والے وقتوں میں ڈائریکشن کی طرف ضرور آؤں گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میرا اپنا گھر ہے اور یہاں سے میں عید پر محبتوں کے تحفے لے کر واپس جا رہی ہوں ۔

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 13:06:56

Rlated Stars :