فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ‘شہناز شیخ ‘اصلاح الدین پیش نہیں ہوں گے

بدھ 22 جولائی 2015 16:49

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ‘شہناز شیخ ‘اصلاح الدین پیش نہیں ہوں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بنائی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے ہیڈ کوچ شہناز شیخ اورمستعفی چیف سلیکٹر اصلاح الدین پیش نہیں ہوں گے ۔اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی بدترین کارکردگی کے بعد پی ایچ ایف نے تین رکنی فیکٹ فائنڈ کمیٹی تشکیل دی جس کے دو اجلاس عید سے قبل لاہور میں ہوئے۔

(جاری ہے)

کپتان محمدعمران سمیت چارسینئرکھلاڑیوں نے شکست کی وجوہات بتائیں ۔

کمیٹی کا تیسرا اجلاس کل جمعرات کو لاہور میں ہو گا جس میں ٹیم مینجمنٹ میں شامل دانش کلیم ، ابوزر اور ڈاکٹر اسد عباس کے علاوہ سلیکٹر مصدق حسین کو طلب کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ شہناز شیخ اور مستعفی چیف سلیکٹر اصلاح الدین کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کمیٹی کو اپنی رپورٹس پڑھنے کا مشورہ دے دیا

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 16:49:04