اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم”مسان“ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں

جمعہ 24 جولائی 2015 16:22

اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم”مسان“ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں

ممبئی ۔ 24 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم”مسان“ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم”مسان“ کی سکریننگ کے موقع پر زاروقطار رونے لگیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کا موضوع بے حد حساس ہے جس نے انہیں رلا دیا، وہ پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ فلم سپرہٹ ثابت ہوگی۔ فلم کی ہدایات نیرج گیوان نے دی ہیں جبکہ اہم کاسٹ میں ریچا چڈا، وکی کوشال، سنجے مشرا اور شویتا تریپتھی شامل ہیں۔ فلم جلد ہی ریلیز ہوجائے گی۔

وقت اشاعت : 24/07/2015 - 16:22:19

Rlated Stars :