پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کا مڈل سیکس کاؤنٹی سے معاہدہ

ہفتہ 25 جولائی 2015 17:53

پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کا مڈل سیکس کاؤنٹی سے معاہدہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر جنید خان نے انگلش کاونٹی مڈل سیکس سے معاہدہ کرلیا۔جنید خان نے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے رائل لندن ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے معاہدہ کیا ہے، فاسٹ بولر انتیس جولائی لنکاشائر کے خلاف ہونے والے میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

(جاری ہے)

جنید خان نے2014 میں لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دس میچزمیں انیس وکٹیں حاصل کی تھیں، مڈل سیکس انتظامیہ کے مطابق جنید خان باصلاحیت بولر ہیں ان کی ٹیم میں شمولیت سے فائدہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 25/07/2015 - 17:53:46