ٹوئیٹ کا مقصد کسی کو رسوا کرنا یا ذاتیات پر حملہ کرنا نہیں تھا ، نہیا دھویپا

ممبئی میں سیلابی صورت حال پر اپنا غصہ نکالا ہے ، بیان

منگل 28 جولائی 2015 14:08

ٹوئیٹ کا مقصد کسی کو رسوا کرنا یا ذاتیات پر حملہ کرنا نہیں تھا ، نہیا دھویپا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) ہالی وڈ اداکار نیہا دھویپا جو ان دنوں حکومت مخالف ٹوئیٹ پر تنقید کی زد میں ہیں نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی پر ذاتی حملہ یا رسوا کرنا نہیں تھا۔ اپنے ایک بیان میں نیہا نے کہا کہ میرا مقصد حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں بلکہ محض ممبئی میں سیلابی صورت حال پر اپنا غصہ نکالنا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث ممبئی میں بڑی تعداد میں متاثرین بے یارومددگار ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے خود پر تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ ٹوئیٹ اس لئے کہا کہ ان لوگوں کے مسائل ہر حکومت بھرپور توجہ دے ۔

انہوں نے کہا کہ جب میرے گھرے کے باہر مظاہرہ کیا گیا تو میں سخت خوفزدہ تھی اور میں پولیس کی شکرگزار ہوں کہ اس نے ہمارا تحفظ کیا انہوں نے کہا کہ میری عوام سے گزارش ہے کہ وہ میرے ٹوئیٹ کئے ہوئے الفاظ دیکھیں کہ وہ سبجیکٹ کے متعلق ہیں اور ان میں کسی کی ذات پر حملہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی سرگرمیوں جیسا کہ یوگا ڈے اور سواچ بہارات سے دل کی گہرائیوں سے تعاون کرتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 14:08:57

Rlated Stars :