ڈیوڈ کیمرون کا نائیجیریا کی سرحد پر بوکو حرام جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کے لئے نیا ملٹری گروپ بھیجنے کا فیصلہ

بدھ 29 جولائی 2015 13:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نائیجیریا کی سرحد پر بوکو حرام جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے 2000 فوجی اہلکاروں پر مشتمل نیا ملٹری گروپ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے ریڈیو اور ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ بوکر حام شدت پسندوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں بھرپور آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نائیجیریا کی سرحد پر فوجی جوانوں کی تعداد 8 ہزار 500 ہو جائے گی جو بوکر حرام کے خلاف بھرپور آپریشن میں حصہ لیں گے