سترہ سالہ کائلی جینر کی ٹائگا سے شادی کی افواہیں

بدھ 29 جولائی 2015 15:38

سترہ سالہ کائلی جینر کی ٹائگا سے شادی کی افواہیں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) امریکی ٹی وی پرسنیلٹی، ماڈل اور کم کاردیشیان کی چھوٹی بہن کائلی جینر کی شادی کی خبریں منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں، کائلی جینر ابھی محض 17 سال کی ہیں تاہم ان کی اپنے بوائے فرینڈ ٹائگا سے شادی کی خبروں نے ان کے چاہنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔ ٹائگا امریکی کے ریپ سنگر ہیں۔کائلی جینر ماڈل اور ٹی وی پرسنیلیٹی کم کاردیشیان کی چھوٹی بہن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 14 سال کی عمر میں ٹی وی شو کیپنگ اپ ود کاردیشیانز کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ان دنوں امریکہ کی مقبول ترین خواتین میں ان کا شمار ہونے لگا ہے۔ ان کی کچھ عرصہ قبل گلوکار ٹائگا سے دوستی ہوئی جس کے بعد وہ اکثر ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں، اب کائلی جینر نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں رنگ فنگر میں انگوٹھی پہنے دیکھا گیا ہے، اس کے بعد سوشل میڈیا اور میڈیا پر یہ بحث جنم لے چکی ہے کہ کائلی اور ٹائگا نے شادی کر لی ہے یا نہیں، دونوں کی طرف سے اس خبر کی ابھی تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 15:38:09