کیٹ موس کی چار سال پر محیط شادی آخری مراحل میں

جمعرات 30 جولائی 2015 13:11

کیٹ موس کی چار سال پر محیط شادی آخری مراحل میں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)41سالہ سپر ماڈل کیٹ موس نے چار سال پہلے معروف گیٹارسٹ جیمی ہینس سے شادی کی تھی جو اب تقریباً اپنے آخری مراحل میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی کی وجہ کیٹ موس کی جیلسی ہے وہ نہیں چاہتیں کہ انکے شوہر دوسری خواتین کے ساتھ زیادہ میل ملاپ بڑھائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کے دن کیٹ شمالی لندن میں ایک ریستوران کے باہر کسی سے فون پر بات کرتے ہوئے خاصی پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔

وہ بار بار اپنی شادی کی انگوٹھی کا چھپانے کی کوشش بھی کر رہی تھیں۔ چند دن پہلے کیٹ کے شوہر 46سالہ جیمی کو ایک دوست کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھاتے دیکھا گیا ہے انھوں نے بھی اپنی شادی کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔انگوٹھی کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جوڑا ابھی بھی شادی کے بندھن میں بندھا ہے

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 13:11:25