مارلن مونرو کی 6 دہائیاں قبل لی گئی عریاں تصاویر منظر عام پر

جمعرات 30 جولائی 2015 14:30

مارلن مونرو کی 6 دہائیاں قبل لی گئی عریاں تصاویر منظر عام پر

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) مارلن مونرو کی ہالی ووڈ میں ان دنوں پہچان ماضی کی ایک مقبول اور پرکشش اداکارہ کے طور پر ہے تاہم 1949 اور اس کے آس پاس کے زمانے میں مارلن مونرو بھی بہت سے ایسی لڑکیوں میں سے ایک تھیں جو ہالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف تھیں۔ مالی مشکل سے تنگ مارلن نے تب فوٹو گرافر ٹام کیلی کے لئے عریاں فوٹو شوٹ پر رضامندی ظاہر کر دی، 23 سالہ مارلن مونرو کو اس فوٹ شوٹ کے لئے 50ڈالر ادا کئے گئے۔

(جاری ہے)

یہ تصاویر پہلی بار 1953کے پلے بوائے میگزین کے پہلے شمارے میں چھپیں۔ اب یہ تصاویر گولڈن ڈریمز کیلینڈر کا حصہ بن گئی ہیں اور پہلی بار منظر عام پر آ گئی ہیں۔ مارلن مونرو کی 21ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئیں۔ لوگوں کو یہ تصاویر دیکھ کر گمان ہوتا ہو گا کہ یہ ویسی ہی تھیں جیسی کھینچی گئیں لیکن انہیں بھی فوٹو شاپ کیا گیا، ان میں بالوں، جلد اور لپ سٹک کی رنگت تبدیلی کرنے کیساتھ ساتھ دیگر تبدیلیاں بھی کی گئیں۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 14:30:01