ماہی خان اسٹیج ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے پارٹ ll“میں مرکزی رول کیلئے کاسٹ

جمعہ 31 جولائی 2015 12:31

ماہی خان اسٹیج ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے پارٹ Ll“میں مرکزی رول کیلئے کاسٹ

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء )اداکارہ و ماڈل ماہی خان کو اسٹیج ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے پارٹ ll“میں مرکزی رول کیلئے کاسٹ کرلیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق ماہی خان کو ڈرامہ ڈائریکٹر گوشی خان نے اپنے اسٹیج ڈرامے ”شرطیہ مٹھے پارٹ ll“میں اہم رول کیلئے کاسٹ کیا ہے یہ اداکارہ ماہی خان کی زندگی کا دوسرا اسٹیج ڈرامہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکا ر چاند برال ،ببو رانا ، امان اللہ ، عابد کشمیری ،خالد معین بٹ ، صنم خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

اس حوالے سے ماہی خان کا کہنا ہے کہ گوشی خان ایک اچھے اداکار اور ہدایتکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور مجھے شوبز میں متعارف کروانے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے ۔ گوشی خان ایک باصلاحیت ہدایتکار ہیں اور ان کے ساتھ ڈرامے کرنے کے لئے بے چین تھی مگر اب ” شرطیہ مٹھے پارٹ ll“ میں مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 12:31:51

Rlated Stars :