والد نے کبھی میرے لئے سفارش نہیں کی ،شوبز کی دنیا میں کامیابی اپنے بل بوتے پر حاصل کی ‘ شہزاد شیخ

فلم ” کراچی سے لاہور “ کی عوام میں پذیرائی سے مجھے بڑا حوصلہ ملا ہے ‘ جاوید شیخ کے صاحبزادے کی گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 12:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) نامور اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ نے کہا ہے کہ میرے والد نے کبھی میرے لئے سفارش نہیں کی اورشوبز کی دنیا میں کامیابی اپنے بل بوتے پر حاصل کی ، میرے والد جاوید شیخ نے فلم اور ٹی وی پر بے پناہ کام کیا ہے اور انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ نے کہا کہ میری حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ” کراچی سے لاہور “ کو عوام میں پذیرائی ملی ہے جس سے مجھے بڑا حوصلہ ملا ہے ۔

شہزاد شیخ نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے لئے پہلے بھی کراچی میں کام ہوتا رہا ہے اور آج بھی سب سے زیادہ کام کراچی میں ہی ہو رہا ہے جسکی بڑی مثال عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دو فلمیں ہیں جبکہ میری حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بھی کراچی میں بنائی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 12:04:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :