پاکستانی گلوکار اسرار بھی بالی ووڈ کے ہو گئے

اتوار 2 اگست 2015 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) کوک سٹوڈیو کے گانے شکر ونڈا رے سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار و موسیقار اسرار بھی بالی ووڈ کے ہو گئے، اسرار کی آواز میں گایا گیا گانا افغان جلیبی کترینہ کیف اور سیف علی خان کی فلم فینٹم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ گانا کترینہ کیف پر عکسبند کیا گیا ہے۔ گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی اسرار بھی بالی ووڈ کا حصہ بنے ہیں اور مزید بڑے پراجیکٹس اب ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

اسرار نے کوک سٹوڈیو میں شکر ونڈا رے گانے سے شہرت پائی۔ اس کے بعد انہوں نے نشہ نشہ اور سب آکھو علی علی سے اپنی مقبولیت میں اضافہ کر لیا۔ انہیں ہدایتکار کبیر خان نے اپنی فلم میں گانے کا موقع دیا۔ فلم کی موسیقی پریتم نے دی ہے جو پاکستانی گلوکاروں کو اپنی موسیقی میں شامل کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم فینٹم ممبئی حملوں کے حوالے سے بنائی گئی ہے، مبینہ طور پر اس فلم میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کی گئی ہے۔

فلم 28 اگست کو ریلیز ہو گی۔ 30 سالہ سید اسرار شاہ آزاد کشمیر سیتعلق رکھتے ہیں تاہم ان دنوں لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ بالی ووڈ کا حصہ بننے کے بعد امکان ہے کہ ان کا بھی ممبئی آنا جانا لگا رہے گا۔ ان سے قبل عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی خان بھی بالی ووڈ کی گئی بلاک بسٹر فلموں میں سپر ہٹ گانے دے چکے ہیں

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 12:48:13

Rlated Stars :