لوگ کہتے ہیں ہرشالی کی شکل مجھ سے ملتی ہے‘ کترینہ

اتوار 2 اگست 2015 12:52

لوگ کہتے ہیں ہرشالی کی شکل مجھ سے ملتی ہے‘ کترینہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان ابھی تک نہیں دیکھی لیکن اس فلم کے کچھ سینز انہوں نے ضرور دیکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی فلم میں منی کا کردار نبھانے والی ہرشالی ملہوترا کو دیکھا ہے تا کہ یہ جان سکیں کہ ہرشالی کی شکل سچ میں ان سے ملتی ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان ان دنوں کافی دوریاں ہو چکی ہیں لیکن سلمان خان کے حوالے سے ایک بات مشہور ہے کہ جب بھی ان کی کسی گرل فرینڈ سے علیحدگی ہوتی ہے، اگلی فلم میں وہ اس کی ہم شکل کو سامنے لے کر آتے ہیں۔ انہوں نے ایشوریا رائے سے علیحدگی کے بعد فلم لکی میں سنیہا الال کو پیش کیا تھا جو ایشوریا کی ہم شکل تھیں۔ اسی طرح انہوں نے کترینہ کیف سے علیحدگی کے بعد زرین خان کو اپنی فلم میں شامل کیا۔ جب سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان ریلیز ہوئی تو اس میں منی کا کردار نبھانے والی بچی ہرشالی ملہوترا کو دیکھ کر سب حیران ہر گئے۔ ہرشالی کی شکل کترینہ کیف کی بچپن کی شکل سے بہت ملتی ہے اور یہ بات عام ہو گئی کہ سلمان خان نے جان بوجھ کر ہرشالی کو اس فلم میں شامل کیا

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 12:52:49

Rlated Stars :