بالی ووڈ فلم مانجھی کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

پیر 3 اگست 2015 12:28

بالی ووڈ فلم مانجھی کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم مانجھی دا ماؤنٹین مین کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم 21 اگست سے سینما گھروں کی زینت بنے گی،نوازالدین صدیقی ہر فلم میں ایک الگ کردار میں نظر آتے ہیں ،فلم مانجھی میں بھی انہوں نے ایسا کردار کیا جو حقیقت کے قریب ہے،فلم مانجھی کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کی بیوی پہاڑ سے گر کر مرجاتی ہے اور پھر وہ شخص اس پہاڑ کو توڑ کر راستہ بناتا ہے تاکہ آئندہ کوئی وہاں سے گر کر نہ مرے،حقیقی کہانی پر مبنی فلم مانجھی 21 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 12:28:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :