امریکی کک باکسر اور مکس مارشل آرٹسٹ رونڈا روزی نے برازیلین ہیتھی کوریا کو 34سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

منگل 4 اگست 2015 15:21

امریکی کک باکسر اور مکس مارشل آرٹسٹ رونڈا روزی نے برازیلین ہیتھی کوریا کو 34سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) امریکی کک باکسر اور مکس مارشل آرٹسٹ رونڈا روزی نے برازیل کی چیلنجر بیتھی کوریا کو شکست دے دی، رونڈا روزی نے صرف 34 سیکنڈ میں ہی بیتھی کوریا کو ناک آوٴٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

رونڈا روزی اب تک کیریئر میں ناقابل شکست ہے، مکس مارشل آرٹس میں ان کی جارحانہ کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 4 فائٹس میں وہ مجموعی طور پر صرف 130 سیکنڈز کے ساتھ کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں،انہوں نے ان چاروں مقابلوں میں اپنی حریف پلیئرز کو ناک آوٴٹ کیا۔

یہ فائٹ یو ایف سی بینٹم ویٹ کے ٹائٹل کے لئے تھی، رونڈا روزی نے چھٹی بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔ یہ مقابلہ ان کی حریف کوریا کے ہوم اوکٹاگان یعنی ریو ڈی جنیرو میں ہی تھی۔ رونڈا جب اس مقابلے کیلئے برازیل پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا لیکن جب وہ فائٹ کے لئے رنگ میں اتریں تو وہاں کی اکثریت بیتھی کی حامی تھی اور انہوں نے رونڈا روزی پر ہوٹنگ بھی کی، رونڈا نے صرف 34 سیکنڈ میں ہی سب کو خاموش کرا دیا۔ ‘

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 15:21:07