کرشمہ کپور کا نیا معاشقہ سامنے آ گیا،تقریب میں سندیپ توشنیوال کیساتھ شرکت

ہفتہ 8 اگست 2015 12:12

کرشمہ کپور کا نیا معاشقہ سامنے آ گیا،تقریب میں سندیپ توشنیوال کیساتھ شرکت

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا نیا معاشقہ سامنے آگیا ،دوست کیساتھ پارٹی میں شرکت پر چہ میگوئیاں زور پکڑ گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ودیا بالن نے اپنے شوہر کیلئے ایک پارٹی دی جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں کچھ لوگوں کا تعلق فلم انڈسٹری سے بھی تھا ، تقریب میں کرشمہ کپور کی آمد نے ہلچل مچا دی ، بالی ووڈ اداکارہ کاروباری شخصیت سندیپ توشنیوال سے تعلقات کی تردید کرتی رہیں لیکن اپنے پریمی کیساتھ ہی پارٹی میں آئیں۔

توشنیوال اور کرشمہ کپور سکول کے دنوں سے دوست ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ اور توشنیوال جلد ایک دوسرے سے شادی کر لینگے۔توشنیوال کی اپنی اہلیہ کیساتھ بھی اس معاملے پر تلخ کلامی بھی چل رہی ہے۔

وقت اشاعت : 08/08/2015 - 12:12:32

Rlated Stars :