سونم کپورنے انڈیا برائیڈل فیش شو کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 8 اگست 2015 12:21

سونم کپورنے انڈیا برائیڈل فیش شو کا افتتاح کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انڈیا برائیڈل فیشن شو کا آغاز کر دیا، فیش شو میں بھارت کے علاوہ دیگر ملکوں کے ڈیزائنرز بھی بھارتی عروسی ملبوسات کے ساتھ شریک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے شو میں بھارت کی مقبول ماڈلز سمیت ٹی وی اور فلم کی اداکارائیں بھی ریمپ پر جلوے بکھیریں گی۔فیشن شو میں سونم کپور نے دلہن کا لباس پہن کر شرکت کی، وہ تین بار ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور ہر بار مختلف لباس اور میک اپ کے ساتھ انہوں نے ریمپ کی رونق بڑھائی۔ انہوں نے ایک گانے پر رقص بھی کیا۔ فیشن شو میں نیہا دھوپیا، ایلی اورام اور نرگس فخری بھی ریمپ پر واک کرتی دکھائی دینگی

وقت اشاعت : 08/08/2015 - 12:21:18

Rlated Stars :