خا ور خورشید انجمن تاجران شہباز پلازہ کے صدر منتخب ہو گئے

ہفتہ 8 اگست 2015 18:24

راولپنڈی۔08 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) الیکشن کمیٹی نے انجمن تاجران شہباز پلازہ راولپنڈی کینٹ کے انتخابات میں خاور خورشید گروپ کی کامیابی کاباقاعدہ اعلان کر دیا۔ نومنتخب عہدیداروں نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔انجمن تاجران شہباز پلازہ صدر کینٹ کی الیکشن کمیٹی کے حتمی نتائج کے مطابق انتخابات میں خاور خورشید گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

نتائج کے مطابق خاور خورشید صدر ،ملک افتخارنائب صدر اور مسرور الرحمن نے جنرل سیکرٹری کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔الیکشن کمیٹی کی جانب سے نتائج کے اعلان کے بعد تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران شہباز پلازہ کے نو منتخب صدر خاور خورشید نے کہاکہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملکی معیشت کا فروغ تاجروں کی فلاح کے ساتھ مشروط ہے جس کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنو منتخب نائب صدر ملک افتخارنے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہی ہے ، تاجروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے ۔ ملک افتخار نے کہا کہ شہباز پلازہ کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کینٹ بورڈ سے منسلکہ مسائل کو حل کروانے کے لیے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔