کنگ آف کامیڈین امان اللہ دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ الحمرا میں اسٹیج ڈرامہ کرنے لگے

منگل 11 اگست 2015 13:53

کنگ آف کامیڈین امان اللہ دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ الحمرا میں اسٹیج ڈرامہ کرنے لگے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء )کنگ آف کامیڈین امان اللہ دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ الحمرا میں اسٹیج ڈرامہ کرنے لگے ۔ تفصیل کے مطابق اسٹیج کے مزاحیہ اداکار امان اللہ دوسال کے طویل عرصے کے بعد الحمراہال نمبر llمیں زیر نمائش اسٹیج” شرطیہ مٹھے پارٹ ll“میں پرفارم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ دیگر اداکاروں میں سحرخان ،رائمہ خان ، رمشاء ، گلناز ، ماہی خان ، گوشی خان ، عابد کشمیری ، حسن مراد ، اشرف راہی ، خالد معین بٹ ، مجاہد عباس ، ببورانا ، مجاہد رانا اور برجو شامل ہیں ۔

یادر ہے کہ 23سال قبل پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ” شرطیہ مٹھے“ میں بھی اداکار امان اللہ شامل تھے اور اب اس ڈرامہ کے پارٹ llمیں بھی امان اللہ پرفارم کررہے ہیں۔ڈرامہ کے رائٹر وڈائریکٹر چاند برال اور نگران ہدایات گوشی خان کی ہیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2015 - 13:53:16

Rlated Stars :