جامعہ کراچی: انجمن محبان رسولؐ کے زیر اہتمام عید ملن اور بسلسلہ یوم آزادی پاکستان تقریب آج ہوگی

منگل 11 اگست 2015 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) انجمن محبان رسول ؐ جامعہ کراچی کی جانب سے عید سعید اور یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب آج بروز بدھ 12 اگست 2015 ء کو منعقد کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کرینگے ،جبکہ مہمانان گرامی میں علامہ سید مظفر حسین شاہ(بانی جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ) ،پیر صوفی جمیل الرحمن ،حاجی حنیف طیب ،علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی ،پروفیسر ڈاکٹر مجید اﷲ قادری ،پروفیسر ڈاکٹر نوراحمد شاہتاز اور دیگر ممتاز علمائے کرام وعمائدین شامل ہیں۔