ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ نیوٹریشن کے زیراہتمام صدر انجمن تاجران جی ٹی روڈ ملک نعیم اور جنرل سیکرٹری احسن منیر سیٹھی کے زیراہتمام سیٹھی ٹائرشاپ پر ایک سیمینار ہوا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 12 اگست 2015 22:07

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ نیوٹریشن کے زیراہتمام صدر انجمن تاجران جی ٹی روڈ ملک نعیم اور جنرل سیکرٹری احسن منیر سیٹھی کے زیراہتمام سیٹھی ٹائرشاپ پر ایک سیمینار ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں دکانداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سپروائزر نعیم مشتاق نے کہا کہ گذشتہ 2سالوں سے ڈینگی مچھر پاکستان میں موجو د ہے جس کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے اور نقل وحرکت کے لئے ٹائرز کا استعمال بھی ہوتا ہے اسی لئے ٹائروں کا کام کرنیوالے دکانداروں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ دکانوں کے باہرپڑے ہوئے ٹائروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اورمچھر مار سپرے بھی کروائیں کیونکہ اس ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر لازمی ہیں انہوں نے کہا کہ اس مچھر کا لاروا7سے16دن تک اور زیادہ سے زیادہ31دن تک زندہ راہ سکتا ہے اسی دوران یہ حملہ کرتا ہے جس سے آدمی کی موت بھی ہوسکتی ہے انہوں نے خصوصی طور پر کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب سیکریپ گودام،ڈیری فارمز اور ٹائر شاپ کو شہر سے باہر نکالنے کا حکم دیا ہے تا کہ عوام اس جان لیوا وائرس سے محفوظ راہ سکیں اس موقع پر سرپرست انجمن تاجران جی ٹی روڈ کھاریاں محمدمنیر سیٹھی نے خصوصی شرکت کی میڈیا کے نمائندے بھی موجو د تھے۔