اداکارائیں کل جشن آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائیں گی

جمعرات 13 اگست 2015 12:09

اداکارائیں کل جشن آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے اداکارائیں کل ( جمعہ ) 14اگست کو جشن آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائیں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکاراؤں نے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے قومی پرچم کے رنگوں والے خصوصی لباس بھی تیار کروائے ہیں،ان اداکاراؤں میں ماہ نور ، حمیرا ارشد ، گلناز ، پائل چوہدری ، آفرین ، ندا چوہدری ، روبی انعم ، شاہدہ منی، لیلیٰ ، کاجل چوہدری ، عینی طاہرہ ، پلک رانا ، مہر النساء اور رابی پیرزادہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ 14اگست 1947ء اسلامی دنیا کی تاریخ میں سنہری دن ہے جب ایک آزاد مسلم ریاست کا وجود عمل میں آیا اور اس کے قیام سے اسلامی دنیا کو ایک بڑا سہارا ملا اور پھر آزادی کے بعد پاکستان کو اسلام کے قلعے کا لقب بھی ملا ہے ، یہی ملک جس کو تقسیم ہند کے وقت وسائل بھی میسر نہیں تھے آج دنیا کا ساتواں اور مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہمیں اپنے خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے اور شکرانے کے نوافل کے ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کرنی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 13/08/2015 - 12:09:48

Rlated Stars :