موقع ملنے پر اپنا انتخاب درست ثابت کردونگا ، جنید خان

جمعرات 13 اگست 2015 12:51

موقع ملنے پر اپنا انتخاب درست ثابت کردونگا ، جنید خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) انگلینڈ کے خلاف اچھی پرفارمنس کی امید رکھنے والے ٹیسٹ فاسٹ باوٴلر جنید خان نے کہا ہے کہ وہ موقع ملنے پر اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیں گے۔، مکمل فٹ اور انگلینڈ سیریز کی بھرپور تیاریاں کررہا ہوں ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران جنید نے بتایا کہ سری لنکا کے خلا ف ون ڈے سیریز میں موقع نہ ملنے پر وہ مایوس ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم، پر عزم باوٴلر نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور پرفارمنس کی مدد سے سلیکٹرز کا اعتماد جیت کر ٹیم میں واپس آئینگے گے۔’یقیناً میں بہت مایوس تھا لیکن وسیم اکرم نے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے باوٴلنگ بہتر بنانے کیلئے مفید ٹپس دیں‘۔یاد رہے کہ اپریل، 2011 میں ڈیبیو کرنے والے جنید نے اب تک52 ون ڈے میچوں میں 25.72 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/08/2015 - 12:51:22