سندھ ہائیکورٹ ، نبیل گبول کی سکیورٹی کے حوالے سے درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری

جمعرات 13 اگست 2015 13:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی سکیورٹی کے حوالے سے درخواست پر سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کردیئے‘ کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی سکیورٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نبیل گبول نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی ہے مجھے کچھ ہوا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی۔ میری جان کو خطرہ ہے سندھ حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ‘ آئی جی سندھ اور دیگر اداروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :