وزیراعلیٰ شہباز شریف کی مزار اقبال پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی، عالمگیری گیٹ پر پرچم کشائی کی

جمعہ 14 اگست 2015 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج یوم آزادی کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وزٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ وزیراعلیٰ نے شاہی قلعہ کے تاریخی عالمگیری گیٹ پر پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :