’بجرنگی بھائی جان‘‘ مکمل فلم ہے جس کے سیکوئل کی ضرورت نہیں :سلمان خان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 14 اگست 2015 18:29

’بجرنگی بھائی جان‘‘ مکمل فلم ہے جس کے سیکوئل کی ضرورت نہیں :سلمان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ مکمل فلم ہے جس کے سیکوئل کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی بچی کی کہانی پر مبنی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی جب کہ شائقین نے فلم میں سلمان خان،اداکار نواز الدین صدیقی اور ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کی اداکاری کو بے حد سراہا تاہم فلم اب تک کامیابی سے باکس آفس پر بزنس کررہی ہے۔

فلم کے سیکوئل سے متعلق سوال پر سلمان خان کا کہنا تھاکہ ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ مکمل فلم ہے جس کے سیکوئل کی ضرورت نہیں جب کہ فلم کی کہانی حقیقی اور بہترین ہے۔واضح رہے کہ بلاک بسٹر فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ سب سے زیادہ کمانے والی دوسری بالی ووڈ فلم ہے۔

وقت اشاعت : 14/08/2015 - 18:29:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :