مری ،انجمن تاجران ہوٹل ایسوسی ایشن کی سی ٹی اُو کے عیدالفطر اور جشن آزادی پر سیاحوں کو روکنے کیخلاف وزیر اعظم کو روکنے کی کوشش

نواز شریف کے ساتھ فیملی اور مہمانوں کی وجہ سے مظاہرین نے انہیں رہائش گاہ جانے دیا

جمعہ 14 اگست 2015 22:33

مری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی مری آمد کے موقعہ پر انجمن تاجران مری ہوٹل ایسوسی ایشن مری کی طرف سے سی ٹی اُو راولپنڈی کی طرف سے عیدالفطر اور جشن آزادی کے موقعہ پر مری آنے والے سیاحوں کو روکنے کے خلاف جھیکا گلی کے مقام پر روکنے کی کوشش کی گئی لیکن میاں نواز شریف کے ساتھ فیملی اور مہمان ہو نے کی وجہ سے مظاہرین نے میاں نواز شریف کو اپنی رہاہش گاہ پر جانے دیا بعدازاں میاں نواز شریف کے پروٹوکول آفیسر کے ساتھ پی ایچ اے مری آفس میں انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق جنرل سیکرٹری اکمل نوازہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر راجہ خلیل احمد جنرل سیکرٹری یاسر ریاست سٹیزن فورم کے صدر حافظ جاوید اختر اور دیگر کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں انجمن تاجران مری ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے نمائندوں نے آرپی اُو راولپنڈی سی ٹی اُو ٹریفک کو فوری طور پر معطل کرنے کامطالبہ کرتے ہو ئے کہا کے آر پی او راولپنڈی اور سی ٹی اُو ٹریفک راولپنڈی خرم جانباز کی طرف سے مری عید الفطر اور جشن آزادی کے موقعہ پر مری آنے والے سیاحوں کو روکنے سے مری کے کاروبارپر زبردست منفی اثرات مرتب لہذا سی ٹی اُو ٹریفک اور آر پی اُو راولپنڈی کو فوری طور پر معطل کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو میاں نواز شریف کی طرف سے جی پی اُو مری کی پرانی طرز پر تعمیر ہونے والی نئی عمارت کے افتتاح کے موقعہ پر زبردست احتجاجی مظاہر کیا جائے گا اور اگر پھر بھی بات نہ بنی تو باقاعد ہ احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی اور حالات کی تنام تر ذمہ داری مریانتظامیہ اور آر پی راولپنڈی اور سی ٹی اُو راولپنڈی خرم جانباز پر عاہد ہو گی ۔

(جاری ہے)

تصیلات کے مطابق سی ٹی اُو ٹریفک راولپنڈی کی طرف سے عید الفطر اور جشن آزادی کے موقعہ پر مری آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ پر روکے جانے کی وجہ سے مری کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہونے کے خلاف انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر راجہ خلیل احمد سٹیزن فورم کے صدر حافظ جاوید کی طرف سے میان نواز شریف کے نجی دور کے موقعہ پر جھیکا گلی مری کے مقام پر میاں نواز شریف کو روک کر احتجاج کیا جانا تھا لیکن میاں نواز شریف کے ساتھ مہحان اور اُن کی فیملی ہو نے کی وجہ سے میاں نواز شریف کے سکواڈ کو انجمن تاجران مری کے صدر ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر نے مری کی روایت کا پاس رکھتے ہوئے جانے دیا گیا بعدازاں میاں نواز شریف کی رہاہش گاہ واقعہ کشمیر پوائنٹ مری میں انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر جنرل سیکرٹیزی کے درمیان میاں نواز شریف کے پروٹوکول آفسیر کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق جنرل سیکرٹری اکمل نواز راجہ خلیل احمد یاسر ریاست کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں نواز شریف کے پروٹوکول آفسیر ذئشان رضا کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا گیا اور مطالبہ کیا کے آر پی اُو راولپنڈی فخر وصال سلطان راجہ اور سی ٹی او راولپنڈی کو فوری طور پر معطل کیاجائے ورنہ اُن کی معطل کرنے کے حوالے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے اور اُس سے پہلے جی پی اُو مری کے افتتاح کے موقعہ پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :