`نساسک انتظامیہ نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے ،نذیر احمد میمن

شہر کے رہائشی و کاروباری علاقوں میں منوں کے حساب سے کچہرے کے ڈھیر موجود ہیں ،سیکرٹری فنانس انجمن تاجران نشتر روڈ سکھر`

ہفتہ 15 اگست 2015 22:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فنانس نذیر احمد میمن نے کہا ہے کہ نساسک انتظامیہ نے شہر کو بیڑا غرق کر دیا ہے سکھر شہر کے رہائشی و کاروباری علاقوں میں منوں کے حساب سے کچہرے کے ڈھیر موجود ہیں تاہم ابتک نساسک انتظامیہ نے صفائی کے حوالے سے کوئی خاص انتظامات نہیں کئے بالا حکام نساسک کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ میں صدر محمد عامر فاروقی کی زیر صدرات منعقد ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں نشتر روڈ انجمن تاجران کے دیگر عہدے دارحاجی عبدالعزیز ہاشمانی ،سلیم احمد شیخ (مرکنٹائل والے ) حاجی عبدالمناف ،انیس شمسی و دیگر بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ عہدے داروں نے نساسک کی عدم توجہی اور مسلسل لاپرواہی کے باعث نشتر روڈ ، میانی روڈ ، چمٹا گلی و دیگر علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری و تجارتی علاقوں میں کچہروں کے باعث شہر کے کاروباری علاقوں کی نالیاں اور گڑ بھر چکے ہیں اور ڈرینج سسٹم تباہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی کئی فٹ تک جمع ہو گیا ہے شہریوں ، رہائشیوں ، خریداروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پہلے تو روزانہ کی بنیادوں پر صفائی ہوتی تھی تاہم اب ہفتہ وار تو درکنار ماہانہ صفائی بھی نہیں کی جاتی جو انتہائی لمحہ فکریہ بات ہے ایسا لگتا ہے نساسک شہر کو از خود تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے شہر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔

`