ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری
یہ فلم رواں سال 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی
اتوار 16 اگست 2015 11:13
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)معروف ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر شیف بن گئے، ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری۔ ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈلے کوپر کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہدایتکار جان ویلس کی اس فلم کی کہانی ایڈم جونز نامی ایک ایسے شیف کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے نامناسب رویے اور ڈرگس کے استعمال کرنے پر اپنا کیرئیر تباہ کر لیتا ہے، تاہم اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت پیش کرنے کے لیے ٹیم کے ہمراہ ایک بار پھر لندن کے ٹاپ ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانوں کی تیاری شروع کر دیتا ہے۔
اسٹیسی شیر، ایروِن اسٹاف اور جان ویلس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں شیف کا کردار مشہور و معروف ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر نے نبھایا ہے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایما تھامپسن، سیانا مِلر، اومر سے، ڈینیئل بروہل، میتھیو رائیس، الیسیا ویکانڈر اور اوما تھرمن شامل ہیں۔ دی وِیسینٹ کمپنی کے تحت بننے والی ڈرامے اور کامیڈی مکس تڑکا لِئے یہ فلم رواں سال 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Nandita Das
Manzar Sehbai
Bridget Moynahan
Himesh Reshammiya
Waseem Abbas
Ethan Hawke
Kajol
Michelle Trachtenberg
Hina Sultan
Rachelle Lefevre
Jeffrey Dean Morgan
Johnny lever
Showbiz News In Urdu
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا