ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے اتحاد کے بعدحکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کو واپس لینے میں مزید تاخیر نہ کرے‘ ملک فاروق حفیظ

چند نا عاقبت اندیش ایک ساز ش کے تحت حکومت کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں‘ صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ، ترجمان انجمن تاجران لاہور

اتوار 16 اگست 2015 12:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر و انجمن تاجران لاہور کے ترجمان ملک فاروق حفیظ نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ملک بھرکے تاجروں کا اتحاد خوش آئندہے ،حکومت اب اس ٹیکس کو واپس لینے کا فیصلہ کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجر طبقہ ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے لیکن چند نا عاقبت اندیش ایک ساز ش کے تحت حکومت کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کاملک بھرکے تاجروں کے مفادات کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو نا انتہائی خوش آئند ہے اور اب حکومت کو ٹال مٹول سے کام نہیں لینے دیا جائے گا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف18اگست کو ریجنل ٹیکس دفاتر کے باہر احتجاج کرینگے اور اگر حکومت نے 30اگست تک اس ٹیکس کو واپس نہ لیا تو تاجروں کی 36رکنی سپریم کونسل آئند ہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جس سے حکومت کے لئے مشکلات بڑھیں گی ۔

متعلقہ عنوان :