فلم ”سایہ خدا ئے ذوالجلال “کی نمائش کیلئے تشہیری مہم کی تیاریاں شروع

پیر 17 اگست 2015 11:51

فلم ”سایہ خدا ئے ذوالجلال “کی نمائش کیلئے تشہیری مہم کی تیاریاں شروع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) فلم اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی فلم ”سایہ خدا ئے ذوالجلال “کی نمائش کیلئے تشہیری مہم کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

رواں ماہ میں فلم کی بھرپور طریقے سے تشہیری مہم شروع کر کے اس کوجلد نمائش کیلئے پیش کردیا جائے گا ۔ فلم میں ٹی وی اور فلم سے تعلق رکھنے والے میگا سٹارفنکار وں نے اداکاری کی ہے جن میں اداکار جاوید شیخ ، معمررانا ، شفقت چیمہ ، نور ، جیا علی ، کامران ، مجاہد ، اسد ملک ، ایش خان ، نیئر اعجاز ، ارباز خان ، نورالحسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔فلم کے ہدایت کار عمیر فاضلی ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/08/2015 - 11:51:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :