کراچی ، کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی عہدیدار سمیت دو افراد جاں بحق

پیر 17 اگست 2015 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی عہدیدار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن نمبر ساڑھے گیارہ نورانی ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار دہشتگرد وں نے فائرنگ کرکے 38 سالہ دلشاد احمد ولد محمد مسلم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضابطے کی کارروائی اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اعجاز خان کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق سپاہ صحابہ سے تھا اور مقتول ڈسٹرکٹ ویسٹ کا صدر تھا، مقتول گلشن ضیاء کا رہائشی تھا پولیس نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر 4 گولیاں لگی ہیں اور واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال ہوا ہے ، ایس ایچ او نے بتایا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ ٹاوٴن اتحاد ٹاوٴن اللہ اکبر محلے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 افراد شدید زخمی کردیا، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 60 سالہ محمد حسین قادر اور زخمی کی 38 سالہ محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول اور زخمی اتحاد ٹاوٴن اللہ اکبر محلے کے رہائشی تھے، پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال ہوا ہے، جس کے جائے وقوعہ سے 6 خول برآمد ہوئے ہیں۔`

متعلقہ عنوان :