کیلی فورنیا میں ایکشن فلم ” دی فائنیسٹ آورز “ کی نمائش

منگل 18 اگست 2015 14:57

کیلی فورنیا میں ایکشن فلم ” دی فائنیسٹ آورز “ کی نمائش

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)والٹ ڈزنی نے کیلی فورنیا میں ڈی 23ایکسپو کے دوران اپنے نئی آنے والی ایکشن فلم”دی فائنیسٹ آورز“کی نمائش کی۔ اس موقع پر فلم کے مرکزی کردار کرس پائن اور دیگر اداکار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی 1952میں برطانوی جہاز کو پیش آنیوالے ایک ایسے افسوسناک حادثے کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں امریکی کوسٹ گارڈ جہاز میں پھنسے ہوئے ملاحوں کو بچانے کیلئے سمندر کی خطرناک لہروں کا سامنا کرتے ہیں اور اپنی جان تک داو پر لگا دیتے ہیں۔

حقیقی واقعے پر مبنی ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور فلم اگلے سال جنوری میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اس موقع پروالٹ ڈزنی کی نئی فلم’دی جنگل بک‘ کی بھی نمائش کی گئی۔ یہ فلم مئی دو ہزار سولہ میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/08/2015 - 14:57:11

Rlated Stars :