اسلام آباد ہائی کورٹ ،ماڈل آیان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالے سے درخواست پر اعتراضات برقرار ،تمام دستاویزات منسلک کرنے کا حکم

جمعہ 21 اگست 2015 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل آیان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالے سے درخواست پر لگائے گئے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام دستاویزات منسلک کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے ارشد محمود بٹ کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں اس پر راجہ ظہور الحسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بطور پاکستانی شہری وہ متاثرہ فریق ہیں کیونکہ آیان علی پر ملکی پیسوں کی چوری کا الزام ہے جبکہ خفیہ ادارے کے خط کے مطابق منی لانڈرنگ کا پیسہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے بعد ازاں نے درخواست پر لگائے گئے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام دستاویزات منسلک کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

واضح رہے کہ رجسٹرار نے درخواست پر اعتراضات لگائے ہیں کہ درخواست گزار نے ٹیکس دینے کے حوالے سے ثبوت پیش نہیں کئے اور نہ ہی ایف بی آر کو درخواست کی کاپی نہیں بھیجی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 21/08/2015 - 14:40:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :