پرستار مجھے صرف ولن کے طور پر ہی زیادہ اچھا سمجھتے ہیں حالانکہ دیگر کردار بھی کر سکتا ہوں ‘ شفقت چیمہ

مجھ پر فلمی ولن کی ایسی چھاپ لگ چکی ہے کہ اب لوگ مجھے ہیرو کے طور پر نہیں بلکہ ولن کے طور پر ہی دیکھنا چاہتے ہیں

ہفتہ 22 اگست 2015 13:06

پرستار مجھے صرف ولن کے طور پر ہی زیادہ اچھا سمجھتے ہیں حالانکہ دیگر کردار بھی کر سکتا ہوں ‘ شفقت چیمہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ مجھ پر فلمی ولن کی ایسی چھاپ لگ چکی ہے کہ اب لوگ مجھے ہیرو کے طور پر نہیں بلکہ ولن کے طور پر ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جو اداکار ہیرو یا ولن کے طور پر کامیاب ہو جائے تو فلم بینوں کا ذہن ان کو اسی طرح قبول کرتا ہے جس کی بڑی مثال ہمارے لیجنڈ فلمی ہیرو اکمل ، سلطان راہی ، وحید مراد ، ندیم اور محمد علی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح بالی ووڈ میں امیتابھ بچن ، رجیش کھنہ ، دھرمندر اور ونود کھنہ ہیرو کے رول میں پسند کیے جاتے رہے جبکہ ولن کے طورپر پریم چوپڑا اور امریشن پوری نے خوب نام کمایا ۔انہوں نے کہا کہ ان میں شامل ولن اداکاروں کے کردار ادا کرنیوالوں کو کبھی بھی ہیرو کے رول میں پسند نہیں کیا گیا اور یہی حال میرے ساتھ ہے کہ میرے پرستار مجھے صرف ولن کے طور پر ہی زیادہ اچھا سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ میں دیگر کردار بھی کر سکتا ہوں ۔

وقت اشاعت : 22/08/2015 - 13:06:15

Rlated Stars :